ابنا: شام کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم محمود نے کہا ہے کہ شام میں ہر طرح کے وحشیانہ جرائم کے ذمہ دار سعودی حکام ہیں جنھوں نے تکفیری اور دہشتگرد گروہوں نہ صرف شام بھیجا بلکہ ان کی ہر قسم کی مدد بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ بیس برسوں کے دوران سعودی حکام نے دنیا کے مختلف علاقوں میں انتہا پسند گروہ تعینات کئے ہیں جس کی بنیاد پر وہ لاکھوں بے گناہ افراد کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔ شام کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم محمود نے کہا کہ آل سعود حکومت، اپنے ملک کا بھاری سرمایہ صرف دہشتگردوں کی حمایت پر صرف کررہی ہے جبکہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی پر پوشیدہ نہیں ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس حوالے سے اس ملک کی حکومت پر بارہا تنقید بھی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471849
شام کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم محمود نے کہا ہے کہ شام میں ہر طرح کے وحشیانہ جرائم کے ذمہ دار سعودی حکام ہیں۔